مغربی یمن پر امریکہ اور برطانیہ کے حملے جاری ہيں اور الحدیدہ بندرگاہ کے شمال میں واقع الجبانہ کے علاقے کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے ڈیووس اقتصادی فورم میں اعتراف کیا ہے کہ غزہ کی جنگ پورے خطے میں پھیل جانے کا امکان ہے۔
یمنی حکومت کے ترجمان نے تحریک انصاراللہ کا نام دہشت گرد گروہوں کی فہرست میں ڈالنے کے امریکی فیصلے کے بارے میں کہا ہے کہ اس طرح کے اقدامات ملت فلسطین کی حمایت میں رکاوٹ نہيں ڈال سکتے۔
یمن کے باخبر ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ اور برطانیہ نے یمن کے مختلف علاقوں پر ایک بار پھر حملے کئے ہیں۔
امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے کہا کہ ٹرمپ کا دوبارہ امریکی صدر منتخب ہونا جمہوریت کا خاتمہ ہوگا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے یمن کے خلاف امریکی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس اقدام نے امریکا کی جارحانہ اور انسانیت دشمن ماہیت کو سب پر عیاں کردی۔
امریکہ اور برطانیہ نے ایک بار پھر یمن کے متعدد ٹھکانوں پرحملے کئے ہیں۔
حزب اللہ لبنان کے سیکریٹری جنرل نے اتوار کے روز اعلان کیا کہ غزہ کی جنگ اور طوفان الاقصیٰ کی جنگ کے 100 دن گزر جانے کے بعد بھی غاصب اسرائیل شکست اور ناکامی کے دلدل میں پھنسی ہوئی ہے اور اب تک اسے کچھ حاصل نہیں ہوا ہے۔
عراقی پارلیمنٹ نے ایک بار پھر ملک سے غیر ملکی فوجیوں کے انخلا پر تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیصلہ اٹل ہے اور اس میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔
عراق کی تحریک اسلامی استقامت نے فلسطینیوں کے خلاف جاری جارحیت کے جواب میں شام میں امریکی فوجی ٹھکانوں کو ایک بار پھر نشانہ بنایا ہے۔