Mar ۰۳, ۲۰۲۶ ۱۷:۲۶ Asia/Tehran
  • دشمن مسلسل، عبرت ناک اور سبق آموز حملوں کا منتظر رہے، جنرل نائینی

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ترجمان جنرل نائینی نے اعلان کیا ہے کہ دشمن مسلسل، عبرت ناک اور سبق آموز حملوں کا منتظر رہے، جہنم کے دروازے لمحہ بہ لمحہ امریکہ اور صیہونی حکومت پر کھلتے جائیں گے۔

سحرنیوز/ایران:  سپاہ پاسداران کے ترجمان جنرل علی محمد نائینی نے دشمن کے خلاف وعدہ صادق 4 آپریش کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ جنگ کے پہلے اور دوسرے دن ایران کا جواب بارہ روزہ جنگ کے آخری دنوں سے زیادہ سخت اور دندان شکن تھا۔

اس مرتبہ ایران کے میزائل بارہ روزہ جنگ سے زیادہ جدید اور ترقی یافتہ ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ان میزائلوں نے غیرمعمولی تباہی مچائی ہے جو دشمن کے وہم و گمان میں بھی نہیں تھی اور اس چیز نے انھیں حیران اور پریشان کر کے رکھ دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مسلح افواج کے جوان اسی قوم کے سپوت ہیں اور ہماری تمام توانائیاں، صلاحیتیں اور اثاثے اسی عظیم قوم کی برکت سے ہیں۔

ہمیں فالو کریں: 

 FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

جنرل نائینی نے یہ بات زور دے کر کہی کہ ایران کی عظیم اور دشمن قوم کو یقین دلاتے ہیں کہ شہید جنرل پاکپور کے مجاہد ساتھی اور سپاہ پاسداران کے غیور اور بہادر جوان ایران کے خبیث دشمنوں کو مکمل اور عبرت ناک شکست دیں گے اور خدا کے فضل و کرم سے ان شہیدوں کے خون کا انتقام لیں گے۔

ٹیگس