Mar ۰۳, ۲۰۲۶ ۰۱:۱۴ Asia/Tehran
  • ابھی ہمارے مزید فوجی ہلاک ہوں گے ، امریکی فوجی جنرل کا بیان

ایران کے خلاف جنگ کے بارے میں جرائم پیشہ امریکی فوج کے سرغنہ کا بیان امریکا کی جرائم پیشہ فوج کے سرغنہ نے کہا ہے کہ حملہ ایک رات میں ختم نہیں ہوگا اور ہمیں اپنے زیادہ جانی نقصان کی توقع ہے

سحرنیوز/ایران: امریکا کی جرائم پیشہ فوج کے سرغنہ جنرل ڈان کین نے امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگ سیٹ کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں اعلان کیا ہے کہ امریکا کا حملہ ، ایک رات کا نہیں ہے اور ہمیں اپنے زیادہ نقصان کی بھی توقع ہے۔

جرائم پیشہ امریکی فوج کے سرغنہ نے کہا کہ ہم نے پوری طاقت سے ایک طاقتور دشمن کے خلاف اسرائیل کی مدد شروع کی ہے ۔

اس نے کہا کہ امریکی فوج کی مرکزی کمان سینٹ کام کو جو ذمہ داری سونپی گئی ہے وہ پیچیدہ ہے، اس میں وقت لگ سکتا ہے اور جنگ میں شواریوں اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

ہمیں فالو کریں: 

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

اس نے کہا کہ امریکا کا جانی نقصان بڑھ سکتا ہے اور فوج کوشش کرے گی کہ نقصان کم ہو لیکن زیادہ نقصان کی توقع رکھنی چاہئے۔

ٹیگس