Mar ۰۳, ۲۰۲۶ ۰۱:۰۶ Asia/Tehran
  • وعدہ صادق 4 آپریشن کے گيارہوں مرحلے کی تفصیلات

ایران پر دشمن کی جارحیت کے تیسرے روز امریکی اور صیہونی فوجی اہداف کے خلاف سپاہ پاسداران کی زمینی اور سمندری کارروائیاں بھرپور طریقے سے انجام دی گئیں۔

سحرنیوز/ایران:خلیج فارس کے علاقے میں امریکہ کے لاجیسٹک گوداموں اور انٹیلی جنس مراکز، بئرالسبع میں صیہونی حکومت کی فوج کی مواصلاتی صنعتوں کے کمپلیکس اور تل ابیب، مغربی قدس اور الجلیل میں بیس سے زائد ٹھکانوں کو ایران کے میزائلوں اور ڈرونز نے نشانہ بنایا۔

ایران کی مسلح افواج کے غیور اور بہادر جوانوں نے صرف اڑتالیس گھنٹوں کے دوران بارہ روزہ جنگ سے بھی زیادہ میزائل اور ڈرون فائر کیے۔

اب تک امریکہ اور صیہونی حکومت کے 60 اسٹریٹجک اہداف اور 500 سے زائد فوجی ٹھکانوں اور اڈوں کو 700 ڈرونز اور سینکڑوں میزائلوں کے ذریعے نشانہ بنایا گيا ہے۔

ہمیں فالو کریں: 

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

دوسری جانب سپاہ پاسداران نے ایک اعلامیہ میں قابض اسرائیل میں رہنے والوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ تمام فوجی اڈوں، سیکورٹی مراکز اور سرکاری اداروں سے دور ہو جائیں اور فورا اسرائیل چھوڑ کر چلے جائیں۔ اگلے حملہ مزید بھیانک ہوں گے۔

ٹیگس