Mar ۰۳, ۲۰۲۶ ۱۵:۱۷ Asia/Tehran
  • ایک زخمی جو ایران کے دل پر لگا ہے،  165 زمینی فرشتوں کا آخری دیدار

میناب، آج دکھ اور غم کا شہر ہے؛ ایک ایسا شہر جس نے 165 خوابوں کو زمین کی آغوش میں دفن کر دیا، وہ بچیاں جو امیدوں اور آرزؤں بستہ لیے اپنے اور اپنے ملک کا روشن مستقبل بنانے کے لیے اسکول گئیں تھیں، لیکن قسمت نے ان کے دلوں پر ایک دل دہلا دینے والا داغ چھوڑ دیا۔

سحرنیوز/ایران: ارنا کے مطابق آج بروز منگل میناب میں واقع شجرہ طیبہ ایلیمنٹری اسکول کی گھنٹی معصوم بچیوں کے غم میں ڈوبی ہوئی سنائی دی۔اور غمزدہ والدین کے آنکھوں سے اشکوں سیلاب جاری رہا۔

یہ دردناک سانحہ محض خبر نہیں ہے بلکہ یہ روشن مستقبل امید رکھنے والے ان معصوم فرشتوں کے درد جانکاہ سے اٹھانے والی آواز ہے۔

میناب شہر کے شجرہ طیبہ ایلمینٹری اسکول پر غاصب صیہونی حکومت اور خونخوار امریکہ کے مجرمانہ حملوں میں شہید ہونے والی 165   معصوم بچیوں اور اساتذہ کی پاکیزہ لاشیں آج منگل کی صبح میناب شہر کے ہزاروں قدر شناس لوگوں کی آغوش سے گزر کر آخری منزل پر پہنچائی گئیں۔

ہمیں فالو کریں: 

 FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

قابل ذکر ہے کہ میناب کے شجرہ طیبہ اسکول میں معصوم بچیوں کے اس وحشیانہ قتل عام کا حکم براہ راست امریکہ جلاد صفت صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دیا تھا۔    

ٹیگس