Jan ۱۷, ۲۰۲۶ ۰۹:۵۴ Asia/Tehran
  • جنوبی لبنان پر غاصب اسرائیلی فوج کا حملہ، 2 افراد شہید

جنوبی لبنان پر غاصب اسرائیلی فوج نے حملہ کرکے 2 لبنانی شہریوں کو شہید کردیا ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: ارنا کی رپورٹ کے مطابق لبنانی ذرائع نے جنوبی لبنان پر غاصب اسرائیلی حکومت کی فوج کے دو ہوائی حملوں میں دو لبنانی شہریوں کی شہادت کی خبر دی ہے۔

لبنانی ذرائع نے بتایا کہ غاصب اسرائیلی فوج نے یہ حملے جنوبی لبنان کے المنصوری اور مفیدون علاقوں پر کئے ہیں۔

لبنانی ذرائع کے مطابق غاصب فوجیوں نے جنوبی لبنان کے علاقے شبعا پر بھی بمباری کی ہے۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

قابل ذکر ہے کہ غاصب اسرائیلی حکومت کی فوج نے اس سے پہلے بھی بارہا جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لبنان کے علاقوں کو اپنی جارحیت کا نشانہ بنایا ہے۔

 

ٹیگس