May ۱۳, ۲۰۲۰ ۱۴:۰۰ Asia/Tehran
  • دنیا بھر میں کورونا سے صورتحال بدتر، ہلاکتیں 3 لاکھ کے قریب

دنیا بھر میں کورونا سے صورتحال دن بدن بد سے بدتر ہوتی جا رہی ہے اور ہلاکتوں کی تعداد 2 لاکھ 92 ہزار 800 سے تجاوز کر گئی ہے۔

عالمی میڈیا کے مطابق امریکا تا حال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔

امریکا میں کورونا وائرس سے اب تک 83 ہزار 425 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 14 لاکھ 8 ہزار 636 ہو چکی ہے۔

امریکا کے اسپتالوں میں 10 لاکھ 28 ہزار 465 کورونا مریض زیرِ علاج ہیں جن میں سے 16 ہزار 473 کی حالت تشویش ناک ہے ۔

برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 32 ہزار 692 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 26 ہزار 463 ہو گئی۔

اٹلی میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 30 ہزار 911 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 2 لاکھ 21 ہزار 216 رپورٹ ہوئے ہیں۔

فرانس میں کورونا وائرس کے باعث مجموعی ہلاکتیں 26 ہزار 991 ہوگئیں جبکہ کورونا کیسز 1 لاکھ 78 ہزار 225 ہو گئے۔

اسپین میں کورونا کے اب تک 2 لاکھ 69 ہزار 520 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں جب کہ اس وباء سے اموات 26 ہزار 920 ہو چکی ہیں۔

جرمنی میں کورونا سے کُل اموات کی تعداد 7 ہزار 738 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 1 لاکھ 73 ہزار 171 ہو گئے۔

اسلامی جمہوریہ ایران میں کورونا وائرس میں اب تک ایک لاکھ 10 ہزار767افراد مبتلا ہو ئے جن میں سے 88 ہزار 357 افراد صحت یاب ہوئے اور6 ہزار 733 افراد جاں بحق ہوئے۔

.ترکی میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 3 ہزار 894 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 1 لاکھ 41 ہزار 475 ہو گئے۔

سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 264 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 42 ہزار 925 تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 2 ہزار 116 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 32 ہزار 243 ہو چکی ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 34 ہزار 336 ہو چکی ہے جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 737 ہو گئی۔

ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 3525 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرین کی تعداد 74281 ہو گئی اور اس دوران 122 افراد کے جاں بحق ہونے سے ہلاک شدگان کی تعداد 2415 تک پہنچ گئی جبکہ 24 ہزار 787 مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِعلاج ہیں۔

چین جہاں دنیا میں کورونا کا پہلا کیس سامنے آیا تھا وہاں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 82 ہزار 926 اور اس سے اموات 4 ہزار 633 ہوگئی ہیں۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 43 لاکھ 42 ہزار 355 ہو چکی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 2 لاکھ 92 ہزار 893 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 24 لاکھ 47 ہزار 19 مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 46 ہزار 342 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 16 لاکھ 2 ہزار 443 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

ٹیگس