May ۱۵, ۲۰۲۰ ۱۲:۴۶ Asia/Tehran
  • دنیا بھر میں جاری ہے کورونا متاثرین اور اموات میں اضافے کا سلسلہ

دنیا بھر میں تا حال کورونا کا زور ٹوٹ نہیں پایا ہے اور اس نے اب تک لاکھوں گھروں کے چراغ گل کر دئے ہیں جس کے بعد دنیا بھر کے عوام کو اس کی روک تھام کیلئے مزید سنجیدہ اقدامات کئے جانے کی توقع ہے۔

عالمی میڈیا کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 45 لاکھ 26 ہزار 850 ہو چکی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 3 لاکھ 30 ہزار 405 ہو گئیں۔

امریکا میں کورونا وائرس سے اب تک 86 ہزار 912 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 14 لاکھ 57 ہزار 593 ہو چکی ہے۔

امریکا کے اسپتالوں میں 10 لاکھ 52 ہزار 654 کورونا مریض زیرِ علاج ہیں جن میں سے 16 ہزار 240 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 3 لاکھ 18 ہزار 27 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 33 ہزار 614 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 33 ہزار 151 ہو گئی۔

اٹلی میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 31 ہزار 368 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 2 لاکھ 23 ہزار 96 رپورٹ ہوئے ہیں۔

فرانس میں کورونا وائرس کے باعث مجموعی ہلاکتیں 27 ہزار 425 ہوگئیں جبکہ کورونا کیسز 1 لاکھ 78 ہزار 870 ہو گئے۔

اسپین میں کورونا کے اب تک 2 لاکھ 72 ہزار 646 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں جب کہ اس وباء سے اموات 27 ہزار 321 ہو چکی ہیں۔

جرمنی میں کورونا سے کُل اموات کی تعداد 7 ہزار 928 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 1 لاکھ 74 ہزار 975 ہو گئے۔

ایران میں کورونا وائرس میں اب تک ایک لاکھ 14 ہزار533 افراد مبتلا ہوئے جن میں سے اب تک 90 ہزار539 افراد اللہ کے فضل و کرم سے صحت یاب ہوئے اور 6 ہزار854 افراد جاں بحق ہوئے۔

ترکی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 4 ہزار 7 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 1 لاکھ 44 ہزار 749 ہو گئے۔

سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 283 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 46 ہزار 869 تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 2 ہزار 305 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 52 ہزار 245 ہو چکی ہے۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 45 لاکھ 26 ہزار 850 ہو چکی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 3 لاکھ 30 ہزار 405 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 25 لاکھ 19 ہزار 177 مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 45 ہزار 560 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 17 لاکھ 4 ہزار 268 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

ٹیگس