Jun ۲۸, ۲۰۲۰ ۱۲:۱۶ Asia/Tehran
  • دنیا کے 12 ممالک میں کورونا کی تازہ ترین صورتحال

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 86 ہزار690 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 5 لاکھ 1 ہزار 392 ہو گئیں۔

امریکا میں کورونا وائرس سے اب تک ایک لاکھ 28 ہزار 152 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 25 لاکھ 96 ہزار537 ہو چکی ہے۔

کورونا وائرس کےامریکا میں 13 لاکھ 86 ہزار 948 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 15 ہزار 816 کی حالت تشویش ناک ہے ۔

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں برازیل دوسرے نمبر پر ہے جہاں کورونا کے مریضوں کی تعداد 13 لاکھ 15 ہزار 941 تک جا پہنچی ہے جبکہ یہ وائرس 57 ہزار 103 زندگیاں نگل چکا ہے۔

برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 43 ہزار 514 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 10 ہزار 250 ہو چکی ہے۔

اٹلی میں کورونا وائرس کی وبا سے مجموعی اموات 34 ہزار 716 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 2 لاکھ 40 ہزار 136 رپورٹ ہوئے ہیں۔

اسپین میں کورونا کے اب تک 2 لاکھ 95 ہزار 549 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں جب کہ اس وباء سے اموات 28 ہزار 341 ہو گئیں۔

میکسیکو میں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 26 ہزار 381 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 2لاکھ 12 ہزار 802 ہو گئے۔

اسلامی جمہوریہ ایران میں کورونا وائرس میں 2 لاکھ 20 ہزار 180 افراد مبتلا ہوئے جبکہ خدا کے فضل و کرم سے اب تک ایک لاکھ 80 ہزار 661 افراد صحت مند ہو گئے تاہم 10 ہزار 364 افراد جاں بحق ہو گئے۔

پیرو میں کورونا وائرس کے باعث 9 ہزار 135 ہلاکتیں اب تک ہو چکی ہیں جبکہ یہاں کورونا کیسز 2 لاکھ 75 ہزار 989 رپورٹ ہوئے ہیں۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 8 ہزار 969 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 6 لاکھ 27 ہزار 646 ہو چکی ہے۔

چلی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 5 ہزار347 ہو گئی جبکہ کورونا کے کُل کیسز 2 لاکھ 67 ہزار 766 ہو گئے۔

چین میں کورونا مریضوں کی تعداد 83 ہزار 500 ہو چکی ہے اور اس سے ہونے والی اموات کی تعداد 4 ہزار 634 پر رکی ہوئی ہے۔

سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 1 ہزار 511 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 78 ہزار 504 تک جا پہنچی ہے۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 86 ہزار 690 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 5 لاکھ 1 ہزار 392 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 41 لاکھ 21 ہزار 57 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 57 ہزار 824 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 54 لاکھ 64 ہزار 241 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

ٹیگس