جاتے جاتے بھی ٹرمپ کی پابندی کی لت نہیں چھٹ رہی، اب پانچ یمنی حکام پر پابندی لگائي
Dec ۱۰, ۲۰۲۰ ۲۲:۱۷ Asia/Tehran
امریکی حکومت نے جمعرات کے روز یمن کے خلاف اپنے معاندانہ اقدامات کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے پانچ یمنی حکام پر پابندی لگا دی ہے۔
امریکی وزارت خزانہ نے جمعرات کو ان پانچ یمنی حکام پر انسانی حقوق کی خلاف ورزی میں شرکت کا الزام عائد کر کے پابندی لگائي ہے۔
جن یمنی حکام پر پابندی لگائی گئي ہے ان میں نیشنل سالویشن گورنمنٹ کی سلامتی کے ادارے کے سربراہ عبدالحکیم الخیوانی، نائب سربراہ مطلق عامر المرانی اور انصار اللہ تحریک کے رکن عبدالقادر الشامی کے نام شامل ہیں۔
یاد رہے کہ امریکہ، یمن کے خلاف سعودی اتحاد کی جنگ کے سب سے بڑے حامیوں میں سے ایک ہے اور یمنی افواج اور رضاکار فورسز نے کئي بار ایسے ٹھوس ثبوت پیش کیے ہیں جن سے ثابت ہوتا ہے کہ یمن کے بے گناہ لوگوں کے قتل عام کے جرم میں امریکہ، سعودی اتحاد کا شریک ہے۔