Feb ۱۲, ۲۰۲۱ ۱۳:۵۹ Asia/Tehran
  • گلوبل ہاک کی ناکامی کے بعد امریکہ نیا ڈرون بنانے میں مصروف

فوجی تحقیق کے امریکی ادارے ڈارپا نے ایک نئے ڈرون لانگ شاٹ پر کام شروع کروا دیا ہے جو میزائلوں سے لیس ہوگا اور جسے بلندی پر اڑتے ہوئے کسی طیارے سے چھوڑا جا سکے گا۔

لانگ شاٹ پر ابتدائی کام اور ڈیزائن کا ٹھیکہ تین بڑے اداروں کے سپرد کیا گیا ہے۔ ان میں جنرل اٹامکس، لاک ہیڈ مارٹن اور نارتھروپ گرومین شامل ہیں۔

اس حوالے سے ڈارپا کی پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ لانگ شاٹ بغیر پائلٹ کا طیارہ ہے جس کی ساخت کا مقصد فضائی مشن کی طویل فاصلوں تک رسائی اور کامیابی کو یقینی بنانے کے علاوہ قیمتی طیاروں اور پائلٹوں کو نقصان سے محفوظ بنانا ہے۔

یہ بھی دیکھئے:

 ایرانی فورس نے ایسے دیو ہیکل امریکی ڈرون کا شکار کیا + ویڈیو

ایران نے امریکا کا جاسوس ڈرون مار گرایا

 اسی طرح کے ڈرونز کا ایک اور منصوبہ گریملن کے عنوان سے تکمیل کے مراحل طے کر رہا ہے۔ ممکنہ طور پر مستقبل میں یہ دونوں منصوبے یکجا کر دیئے جائیں گے کیونکہ دونوں کے مقاصد کم و بیش ایک ہی جیسے ہیں۔

 ڈارپا پروگرام مینیجر، لیفٹیننٹ کرنل پال کیلہون کے دعوے کے مطابق، لانگ شاٹ پروگرام کے تحت بننے والے ڈرونز فضا سے فضا میں مار کرنے والے موجودہ اور جدید تر، دونوں طرح کے ہتھیار استعمال کرنے کے قابل ہوں گے جن کی بدولت میدانِ جنگ میں امریکی برتری اور بھی مستحکم ہوگی۔

واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران امریکہ مختلف قسم کے جدید ترین ڈرونز کو مار گرانے کے علاوہ انہیں بحفاظت زمین پر بھی اتار چکا ہے جس کی بدولت امریکی ڈروںز کی اہمیت اور قدر و قیمت دنیا کی نظر میں کافی گر چکی ہے۔

انیس جون دو ہزار انیس کو ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے اپنے ہی تیار کردہ میزائل سسٹم خرداد تین کی مدد سے امریکہ کے لئے مایۂ ناز سمجھے جانے والے دیو ہیکل ڈرون گلوبل ہاؤک کو مار گرایا تھا۔

مزید دیکھئے: 

امریکی شکار کو سپاہ کے جوانوں نے یوں بنایا تھا نشانہ !

ڈرون کے ساتھ ایک اور امریکی طیارہ گراسکتے تھے لیکن ایسا نہیں کیا، ایران

بڑی رسوائی ہوئی ہے امریکہ کی! ۔ ویڈیو

 

 

ٹیگس