Mar ۰۲, ۲۰۲۱ ۲۲:۴۴ Asia/Tehran
  • امریکہ نے یمن کے دو کمانڈروں کو بلیک لسٹ کیا

امریکہ کی وزارت خزانہ نے منگل کے روز یمنی قوم کے خلاف واشنگٹن کے معاندانہ اقدامات کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے یمن کی استقامتی فورسز کے دو کمانڈروں پر پابندی عائد کر دی ہے۔

امریکی وزارت خزانہ نے ایک بیان جاری کر کے کہا ہے کہ اس نے یمنی بحریہ کے کمانڈر منصور السعیدی اور فضائیہ، ائير ڈیفنس اور ڈرون یونٹ کے کمانڈر احمد علی احسن الحمزی کو ان افراد کی لسٹ میں شامل کر لیا ہے جن پر اس نے پابندی عائد کر رکھی ہے۔

امریکی وزارت خزانہ نے یمن کے ان دو کمانڈروں کو بلیک لسٹ کرنے کے اپنے اقدام کا جواز پیش کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ یمن جنگ کے طویل ہونے اور اس ملک میں انسانی بحران میں شدت پیدا ہونے میں ان دونوں کمانڈروں کا ہاتھ ہے۔

امریکی وزارت خزانہ نے اپنے بیان میں یمن پر سعودی عرب کی چھے سال سے جاری جارحیت کی طرف کوئي اشارہ نہیں کیا ہے۔ امریکہ، یمن کے خلاف سعودی عرب کے جارح اتحاد کی جنگ کے سب سے بڑے حامیوں میں سے ایک ہے۔

ٹیگس