Mar ۱۷, ۲۰۲۱ ۰۸:۳۳ Asia/Tehran
  • امریکی ریاست نیوجرسی کے جنگلات میں خوفناک آتشزدگی
    امریکی ریاست نیوجرسی کے جنگلات میں خوفناک آتشزدگی

 امریکی ریاست نیوجرسی کے جنگلات میں لگی آگ نے شدت اختیار کرلی ہے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق نیوجرسی کے جنگلات میں لگی آگ نے 170 ایکڑ رقبے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

 اس دوران اطلاعات ہیں کہ آگ بجھانے کی کوششوں کے دوران کئی فائرفائٹر زخمی ہوگئے ہیں۔

عینی شاہدین اور متعلقہ اداروں کا کہنا ہے کہ آگ کا دائرہ تیزی سے پھیلتا جارہا ہے اور اب تک 29عمارتیں آگ کی لپیٹ میں آچکی ہیں۔

خطرے کے پیش نظر  ہیلی کاپٹروں کو امدادی کارروائی کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ابھی تک کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، جب کہ متاثرہ جنگلات کے قریبی علاقوں سے شہریوں کو انخلا کی ہدایت کردی گئی ہے۔

ٹیگس