شکاگو، 13 سالہ بچہ امریکی پولیس کی دہشت گردی کا شکار + ویڈیو
Apr ۱۶, ۲۰۲۱ ۰۸:۴۱ Asia/Tehran
امریکہ میں پولیس کی دہشت گردی کے نتیجے ميں ایک 13 سالہ بچہ اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا
شکاگو میں ایک پولیس افسر نے لاطینی امریکہ سے تعلق رکھنے والے ایک 13 سالہ لڑکے کو گولی مار کر ہلاک کر دیا ۔ حکام نے اس واقعہ کی پولیس باڈی کیمرا فوٹیج جاری کی ہے جس میں ایک نوجوان آدم ٹولیڈونے پولیس افسروں سے بھاگنے کی کوشش کی جس پر ایک پولیس افسر نے اسے سینے پر گولی مار دی ۔
فوٹیج شائع ہونے کے بعد نوجوان کی موت پر شکاگو میں پرامن احتجاج کیا گیا-
استغاثہ کا کہنا ہے کہ نوجوان مسلح تھا جبکہ ویڈیو میں اس کے ہاتھوں میں کوئی ہتھیار نظر نہیں آرہا۔ امریکہ میں نسل پرستی اور پولیس کی دہشتگردی پر تناؤ پہلے ہی بڑھ چکا ہے جس کی وجہ سےمختلف علاقوں میں پرتشدد مظاہرے ہو رہے ہیں ۔