حزب اللہ کی توانائیوں سے اسرائیل پر لرزہ طاری
غاصب صیہونی حکومت کے ایک فوجی عہدیدار نے صیہونیوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حزب اللہ لبنان کے ساتھ جنگ کی صورت میں مقبوضہ علاقوں پر یومیہ دو ہزار میزائل و راکٹ حملے ہو سکتے ہیں۔
فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوجی عہدیدار اوری گورڈین نے کہا ہے کہ جنگ شروع ہوئی تو اسرائیل کو حزب اللہ لبنان کی جانب سے یومیہ دو ہزار میزائل و راکٹ حملوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
اسرائیلی فوجی عہدیدار نے کہا کہ حالیہ جنگ میں اسرائیل کے شہروں تل ابیب اور اشدود پر صیہونی حکومت کی تشکیل کے بعد سے اب تک کے سب سے زیادہ میزائل و راکٹ حملے ہوئے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ سیف القدس جنگ، تحریک استقامت اور فلسطینیوں کی استقامتی تاریخ کا منفرد باب ہے۔ صیہونی حکومت کے خلاف حالیہ بارہ روزہ جنگ میں،تحریک استقامت اور فلسطینی گروہوں کی جانب سے ہزاروں جدیدترین میزائلوں اور راکٹوں کے استعمال نے اسرائیل کو یک طرفہ جنگ بندی کے اعلان پر مجبور کر دیا تھا۔