امریکہ میں فائرنگ سے 7 افراد ہلاک و زخمی
امریکہ میں فائرنگ کے واقعے میں 7 افراد ہلاک و زخمی ہو گئے۔
سی این این کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست تنسی میں ایک شخص نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہو گئے۔
واقعے کے بعد سکیورٹی اور ایف بی آئی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر واقعے کی تحقیقات شروع کر دی۔ ابھی تک فائرنگ کی وجہ سامنے نہیں آئی۔
امریکہ میں فائرنگ اور تشدد کے واقعات میں سالانہ ہزاروں افراد موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں ۔ سرکاری سطح پر جاری کئے جانے والے اعداد و شمار کے مطابق امریکی سماج میں ستائیس کروڑ سے تیس کروڑ تک، مختلف قسم کے ہتھیار گردش کر رہے ہیں۔ یعنی ہر شخص کے پاس اوسطا ایک ہتھیار موجود ہے۔ امریکہ میں اسلحہ کی خرید و فروخت پر کسی قسم کی پابندی نہیں ہے جس کی بنا پراس قسم کے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں۔
امریکہ کے عوامی اور سماجی حلقوں کی جانب سے ہتھیاروں کی خرید و فروخت پر پابندی کے مطالبات کے باوجود اسلحہ ساز کمپنیوں اور حکومت میں ان کی لابنگ کے نتیجے میں امریکی کانگریس کوئی بھی موثر اقدام کرنے کی توانائی سے اب تک قاصر رہی ہے۔
امریکہ میں آتشیں ہتھیار بیچنے اور رکھنے کی کھلی چھوٹ کے باعث اس طرح کے واقعات معمول بن چکے ہیں ۔