مقبوضہ علاقوں میں 7 اسرائیلی ہلاک
Jun ۱۹, ۲۰۲۲ ۱۱:۱۲ Asia/Tehran
اسرائیل میں پر تشدد واقعات میں اضافہ ہونے پر صیہونی حکام اور عوام میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔
فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کے مقبوضہ علاقوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 7 اسرائیلی ہلاک ہوئے۔
ہلاک ہونے کی وجہ گھریلو اختلافات اور انتقامی کارروائیاں بتائی گئی ہیں۔
مقبوضہ علاقوں میں پر تشدد اور قتل و غارتگری کے واقعات میں روز افزوں اضافہ ہو رہا ہے جس پر صیہونی حکومت کی پولیس کمانڈر «یورام صوفر» نے بڑے پیمانے پر تحقیقات کا حکم دیا ہے۔