Jun ۲۲, ۲۰۲۲ ۰۹:۰۹ Asia/Tehran
  • روس یوکرین جنگ میں امریکیوں کی ہلاکت اور گرفتاری

روس اور یوکرین کی جنگ میں امریکہ کے کرائے کے دو فوجیوں کی گرفتاری کے بعد امریکہ کے دو شہری بھی مارے گئے ہیں۔

غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکا نے یوکرین میں اپنے دوسرے شہری کی ہلاکت کی تصدیق کردی۔ امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ 52 سالہ اسٹیفن زیبیلسکی یوکرین میں ہلاک ہوا۔ اس سے قبل اپریل میں ایک 22 سالہ امریکی یوکرین میں جنگ  کے دوران مارا گیا تھا۔

 امریکی محکمہ خارجہ نے ایک مرتبہ پھر امریکی شہریوں کو یوکرین کا سفر نہ کرنے اور وہاں موجود اپنے شہریوں کو محفوظ مقام پر جانے کی ہدایت کی ہے۔

ادھر روسی خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ یوکرین میں پکڑے گئے دو امریکی شہری یوکرین کے ریجن ڈونیسک میں ہیں۔ اس معاملے میں کریملن کا کہنا ہے کہ پکڑے گئے دونوں امریکی کرائے کے فوجی ہیں اور وہ جنیوا کنونشن کے ضابطے میں نہیں آتے اور ان دونوں امریکی شہریوں نے روسی فوجیوں کو خطرے میں ڈالا۔

کریملن نے اپنے بیان میں کہا کہ دونوں امریکی شہری یوکرین میں غیر قانونی سرگرمیوں، روسی فوج پر فائرنگ، شیلنگ میں ملوث ہیں، تاہم دونوں امریکی شہری یوکرینی فوج میں شامل نہیں تھے۔

خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ یوکرین میں پکڑے گئے امریکی شہریوں کے اہل خانہ کے مطابق وہ رضاکارانہ طور پر لڑنے گئے تھے جو گزشتہ ہفتے یوکرین میں لاپتہ ہوگئے تھے۔

ٹیگس