یوکرین کے شہرسیورڈونیٹسک پر روس کا مکمل کنٹرول
جنگ عظیم دوم کے بعد یورپ کے سب سے بڑے خطے پر زمینی جنگ پانچویں مہینے میں داخل ہو گئی ہے۔
فارس خبر رساں ایجنسی کے مطابق روسی فورسز نے ہفتوں سے جاری شدید خونی جنگ کے بعد یوکرین کے مشرقی شہر سیور ڈونیٹسک کا مکمل کنٹرول سنبھال لیا۔ یوکرین نے شہر پر روسی قبضے کو جنگی حکمت عملی کا نام دیا ہے جبکہ روس کیلئے اسے ماریوپول کے بعد سب سے بڑی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔
یوکرین کے صدر زیلنسکی نے سیور ڈونیٹسک شہر پر روسی کنٹرول پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے دعوی کیا کہ وہ سیور ڈونیٹسک سمیت روس کے قبضے میں جانے والے تمام علاقے دوبارہ حاصل کر لیں گے۔
دوسری جانب برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ یوکرین میں جنگ جاری رہنے کی صورت میں عالمی سلامتی پر خطرناک نتائج مرتب ہوں گے۔ بورس جانسن کا کہنا تھا کہ روس، یوکرین جنگ سے طویل مدتی اقتصادی تباہی کا خطرہ بھی موجود ہے۔