امریکہ میں ٹرین اور ٹرک کی ٹکر، 49 ہلاک
امریکہ میں ٹرین اور ٹرک کے در میان تصادم میں 3 افراد ہلاک اور اسی طرح ایک ٹرک سے 46 تارکین وطن کی لاشیں برآمد ہوئیں۔
امریکی ریاست لاس اینجیلس سے شکاگو جانے والی ٹرین میزوری میں کراسنگ پر کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے باعث اس کی 8 بوگیاں الٹ گئیں۔ ٹرین حادثے میں کم سے کم 3 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ حادثے کے وقت ٹرین میں 243 مسافر موجود تھے۔
زخمیوں کو ابتدائی طور پر قریبی اسکول میں طبی امداد دی گئی جس کے بعد ہیلی کاپٹروں کی مدد سے اسپتال منتقل کیا گیا۔
امریکہ میں ٹرین اور ٹرک کے درمیان تصادم ایسے میں ہوا ہے کہ ایک روز قبل امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ایک ٹرین اور ایک کار کے مابین تصادم ہوا تھا۔ اتوار کی شام ہونے والے اس تصام میں 3 خواتین ہلاک اور کئی زخمی ہوئے تھے۔
دوسری جانب امریکی ٹیکساس کے علاقے سان انتونیو میں ایک ٹرک سے 46 تارکین وطن کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق ٹرک کا ائیرکنڈیشن کام نہیں کررہا تھا اورنہ ہی ٹرک میں پینے کے لئے پانی موجود تھا جبکہ ڈرائیور ٹرک چھوڑ کر فرار ہوگیا تھا۔ 3 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ تمام افراد ممکنہ طورپر بہتر مستقبل کی تلاش میں انسانی اسمگلروں کی مدد سے امریکا گئے تھے۔
حکام نے ہلاک ہونے والوں کی قومیتوں کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا۔