Jul ۱۴, ۲۰۲۲ ۱۱:۴۳ Asia/Tehran
  • کیا امریکی صدر بن سلمان سے ہاتھ ملائیں گے

اگر امریکی صدر جو بائیڈن نے بن سلمان سے ہاتھ ملایا تو یہ انسانی حقوق کی تنظیموں اور ڈیمو کریٹ کی ناراضگی اور تشویش کا باعث بنے گا ۔

برطانوی اخبار ڈیلی میل نے امریکی صدر جو بائیڈن کے دورۂ سعودی عرب اور وہاں ولیعہد بن سلمان سے ہونے والی ان کی ملاقات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے لکھا کہ وہائٹ ہاوس کی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلوان کا کہنا ہے کہ بائیڈن اس دورے میں بن سلمان سے ملاقات کریں گے۔

تاہم انہوں نے اس سوال کے جواب میں کہ کیا وہ بن سلمان سے ہاتھ ملائیں گے یا نہیں اور کیا بائیڈن اس ملاقات میں سعودی عرب مخالف صحافی جمال خاشقچی کے قتل کے مسئلے پر بھی گفتگو کریں گے یا نہیں صرف یہ کہا کہ اس حساس وقت میں اس دورے اور ملاقات کا ایجنڈا بنانے والوں سے اس کا جواب پوچھا جائے۔

برطانوی اخبار ڈیلی میل کے مطابق اگر امریکی صدر جو بائیڈن نے بن سلمان سے ہاتھ ملایا تو یہ انسانی حقوق کی تنظیموں اور ڈیمو کریٹ کی ناراضگی اور تشویش کا باعث بنے گا۔

بن سلمان کا انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے حوالے سے ریکارڈ بڑا خراب ہے اور انہیں اندرون ملک اپنے مخالفین کی جارحانہ سرکوبی، ملک کی شیعہ اقلیت کو سخت ترین انٹیلیجنس دباؤ میں رکھنے، جنگ یمن اور وہاں انسانی المیے کو رقم کرنے اور سعودی حکومت مخالف صحافی جمال خاشقجی کے بہیمانہ قتل کے سلسلے میں سنگین الزامات کا سامنا ہے۔

ٹیگس