Jul ۲۸, ۲۰۲۲ ۰۹:۳۴ Asia/Tehran
  • شمالی کوریا کی امریکہ کو کھلی دھمکی

شمالی کوریا کے رہنما کیم جونگ اون نے امریکہ کو دھمکی دی ہے کہ پیونک یانگ اسکے ساتھ جنگ کرنے کو پوری طرح آمادہ ہے۔

شمالی کوریا کی یہ دھمکی ایسے وقت میں سامنے آئی ہے کہ حالیہ دنوں میں امریکہ کی سرکردگی میں مغربی ممالک نے یہ کوشش کی ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ذریعے سے شمالی کوریا کے خلاف نئی پابندیاں نافذ کریں مگر انکی یہ کوشش چین اور روس کی مخالفت کے باعث ناکام رہی۔

مغربی ممالک نے اب تک بارہا شمالی کوریا کے میزائل تجربوں کی مذمت کی ہے جبکہ شمالی کوریا کا ماننا ہے کہ یہ میزائل تجربات امریکہ کی دھمکیوں اور اسکی داداگری کو لگام دینے کے لئے لازمی ہیں۔ پیونگ یانگ نے واضح طور پر یہ اعلان کیا ہے کہ جب تک اسکے خلاف امریکہ کی اشتعال انگیزیاں جاری رہیں گی، تب تک وہ اپنی عسکری اور دفاعی طاقت میں اضافے کا سلسلہ جاری رکھے گا۔

رویٹرز کی رپورٹ کےمطابق شمالی کوریا کے رہنما کیم جونگ اون نے اپنے فوج کو حکم دیا ہے کہ وہ اپنی ایٹمی دفاعی طاقت میں اضافہ کرے۔ ساتھ ہی انہوں نے اپنے پڑوسی ملک جنوبی کوریا کو بھی خبردار کیا ہے کہ اگر اسکی طرف سے کوئی خطرناک اقدام ہوا تو اُسے جواباً تباہی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

جنوبی کوریا علاقے میں امریکہ کا ایک اتحادی ملک ہے۔

 

ٹیگس