Aug ۱۱, ۲۰۲۲ ۲۱:۲۶ Asia/Tehran
  • ہم سے یوکرین نہیں، نیٹو لڑ رہا ہے: روس

روسی صدر کے ڈپٹی چیف آف اسٹاف سرگئی کری نے نیٹو پر جنگ یوکرین میں براہ راست ملوث ہونے کا الزام عائد کیا ہے۔

رشیا ٹوڈے کے مطابق، کری ینکوف نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ یوکرین کی جنگ یوکرین نہیں بلکہ نیٹو لڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یوکرین کے صدر نے نیٹو کی نیابت میں روس کے خلاف لڑنے کے لئے اپنے عوا م کو بیچ ڈالا ہے۔

سرگئی کری ینکوف نے کہا کہ نیٹو کے تمام رکن ممالک، یوکرینی فوج کو استعمال کرتے ہوئے، روس کے خلاف جنگ میں مصروف ہیں۔

اس سے پہلے امریکی وزیر دفاع لوئیڈ آسٹن نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ ان کا ملک تمام تر فوجی سازوسامان یوکرین کو فراہم کرے گا لیکن روس کے ساتھ براہ راست لڑائی میں نہیں الجھے گا۔

روسی حملے کے آغاز سے اب امریکہ اور یورپی ممالک تقریبا ساٹھ ارب ڈالر کی فوجی امداد یوکرین کو فراہم کر چکے ہیں۔ روس کا کہنا ہے کہ یوکرین کے لئے،  مغرب کی فوجی امداد سے جنگ طول پکڑے گی۔ اس نے خبردار کیا ہے کہ وہ مغربی فوجی امداد کو براہ راست نشانہ بنانے کی توانائی رکھتا ہے۔

ٹیگس