روس نے زاپوریژیا ایٹمی بجلی گھر کے بارے میں سلامتی کونسل کے اجلاس کا مطالبہ کیا
روس نے ایک بار پھر زاپوریژیا ایٹمی بجلی گھر کے بارے میں سلامتی کونسل کا اجلاس تشکیل دیئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔
فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں روس کے نائـب مستقل مندوب نے کہا ہے کہ روس نے منگل کے روز یوکرین کے زاپوریژیا ایٹمی بجلی گھر کی صورت حال کے بارے میں سلامتی کونسل کا اجلاس تشکیل دیئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔
روس نے یوکرین کے اس ایٹمی بجلی گھر کو مارچ کے مہینے میں اپنے کنٹرول میں لیا تھا جبکہ حال ہی میں اس بجلی گھر کو بارہا حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے جس کے نتیجے میں جوہری المیہ رونما ہونے کے بارے میں مسلسل تشویش بڑھتی جا رہی ہے۔
اس سے قبل اقوام متحدہ میں روس کی سلامتی کونسل کے نائـب سربراہ دیمتری مدویدیف نے خبـردار کیا تھا کہ جوہری مراکز پر یوکرینی فوج کا حملہ چرنوبیل جیسے حادثے جنم دے سکتا ہے جس سے پوری دنیا کے لئے مسائل پیدا ہوں گے۔
واضح رہے کہ روس کے فوجی حکام نے ایک بار پھر کہا ہے کہ یوکرینی فوج نے زاپوریژیا ایٹمی بجلی گھر پر حملہ کیا ہے اور اس حملے کا الزام روس پر لگانا نادرست ہے۔