Aug ۲۵, ۲۰۲۲ ۱۸:۰۹ Asia/Tehran
  • واشنگٹن میں فائرنگ، 2 ہلاک و 4 زخمی

امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں ہونے والی فائرنگ میں دو افراد ہلاک اور چار دیگر زخمی ہو گئے۔

ایران پریس کی رپورٹ کے مطابق امریکی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ فائرنگ کا یہ واقعہ واشنگٹن ڈی سی کے نورث کیپٹل روڈ پر پیش آیا۔ ابھی فائرنگ کی وجہ اور حملہ آور کی کوئی پہچان نہیں بتائی گئی ہے۔

واضح رہے کہ امریکہ میں ہتھیاروں کا استمعال دیگر ملکوں کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہے۔ امریکہ کی آبادی دنیا کی پانچ فیصد کے برابر ہے جبکہ امریکیوں کے پاس ہتھیاروں کی تعداد دنیا کے اکتیس فیصد کے لگ بھگ ہے۔ یہی وجہ ہے کہ امریکہ میں آئے دن فائرنگ اور تشدد کے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں اور ہر سال ہزاروں افراد ہلاک و زخمی ہو جاتے ہیں۔

ٹیگس