Aug ۲۹, ۲۰۲۲ ۲۱:۳۷ Asia/Tehran
  • بیشتر ممالک روس کی سیکورٹی تشویش کو سمجھتے ہیں: لاوروف

روس کے وزیر خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ دنیا کے بیشتر ممالک ماسکو کے قومی مفادات سے مغرب کی چشم کے بارے میں روس کی تشویش کو بخوبی درک کرتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ امریکہ و برطانیہ اور ان کے زیر اثر یورپی ممالک بے شرمی کے ساتھ ایسے طریقوں پر عمل کر رہے ہیں تاکہ دنیا کے غیر جانبدار اور آزاد ممالک، روس کے بارے میں اپنا نظریہ بدلنے پر مجبور ہو جائیں۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کے بیشتر ممالک ماسکو کے قومی مفادات سے مغرب کی چشم پوشی کے بارے میں روس کی تشویش کو بخوبی سمجھتے ہیں۔ لاوروف نے کہا کہ سیکورٹی کے شعبے میں روس کے جائز مفادات سے متعلق تشویش سے مغرب کی لاتعلقی ماسکو کے لئے ہرگز ناقابل برداشت ہے۔

روس کے وزیر خارجہ کے بقول امریکہ اور اس کے اتحادی ممالک، دیگر ملکوں پر دباؤ ڈال رہے ہیں کہ وہ یوکرین کے مسئلے میں روس کے خلاف ان ہی کے جیسا رویہ اختیار کریں جبکہ اس طرح کا دباؤ ہرگز ناقابل قبول ہے۔

ٹیگس