امریکی اشتعال انگیزی بدستور جاری، تائیوان کو ہتھیار کی فراہمی کا اعلان کر دیا
امریکہ نے تائیوان میں اپنی اشتعال انگیز پالیسیوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے اُسے ہتھیار فراہم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
امریکا نے تائیوان کے لیے 1 ارب 10 کروڑ ڈالر کے آرمز پیکج کا اعلان کر دیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق امریکا نے تائیوان کو ایک ارب 10 کروڑ ڈالر کے نئے اسلحہ پیکج کی منظوری دے دی جو بائیڈن انتظامیہ کی طرف سے تائیوان کے لیے سب بڑا اسلحہ پیکج ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق تائیوان 60 ہرپون بلاک ٹو میزائل کی خریداری پر 355 ملین ڈالر خرچ کرے گا۔ اس سسٹم کے ذریعے سمندر کے راستے کسی بھی حملے کو ناکام بنایا جاسکے گا۔
خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ اسلحہ پیکج میں 856 ملین ڈالر کے 100 سے زائد سائیڈونڈر میزائل بھی شامل ہیں۔
واضح رہے کہ امریکہ تائیوان کو چین کے خلاف استعمال کر رہا ہے اور تائیوان کے حوالے سے امریکہ اور چین کے مابین کچھ عرصے سے سرد جنگ جاری ہے تاہم اس میں شدت اس وقت آئی جب گزشتہ مہینے امریکی کانگریس کی اسپیکر نینسی پلوسی نے چین کے سخت انتباہ کے باوجود تائیوان کا دورہ کیا۔