Sep ۰۳, ۲۰۲۲ ۱۲:۰۳ Asia/Tehran
  • یورپ کو گیس فراہم کرنے والی ایک اور سپلائی لائن روس نے بند کر دی

روسی کمپنی گیس پروم نے یورپ کو گیس کی برآمد روک دی ہے۔

روس کی سرکاری خبر رساں ایجنسی آر آئی اے نووستی نے بھی تصدیق کی ہے کہ نورڈ اسٹریم گیس ایکسپورٹ پائپ لائن کو غیر معینہ مدت کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

روس کی GazProm کمپنی نے اعلان کیا کہ اس لائن کے ذریعے یورپ کو گیس کی برآمدات، Nord Stream 1 پائپ لائن میں لیکج کی وجہ سے مکمل طور پر منقطع ہو گئی ہے۔ یہ لائن یورپ کو روسی گیس کی اہم ترسیلی لائنوں میں سے ایک ہے۔

 روسی کمپنی کے مطابق، Nord Stream 1 پائپ لائن کے ذریعے یورپ کو گیس کی ترسیل اس وقت تک معطل رہے گی جب تک کہ  اس کی خرابی مکمل طور پر دور نہیں ہو جاتی۔

امریکہ کی بلومبرگ نیوز ایجنسی نے بھی اعلان کیا ہے کہ روس کی جانب سے اسٹریم 1 پائپ لائن کے ذریعے گیس بند کرنے کے فیصلے سے یورپ میں توانائی کے بحران میں شدت آئے گی۔

روسی پارلیمنٹ دوما کے اسپیکر "ویاچسلاو وولوڈین" (Vyacheslav Volodin) نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ روس کے خلاف مغربی پابندیاں مغربی اور یورپی حکومتوں کے لیے توانائی کے بحران کا باعث بنی ہیں کہا کہ روس کے تعاون کے بغیر یورپی ممالک کی توانائی کا تحفظ ناممکن ہے۔ 

روس نے پہلے ہی کچھ یورپی ممالک بشمول پولینڈ، فن لینڈ اور بلغاریہ کو گیس کی فراہمی مکمل طور پر روک دی تھی۔

ٹیگس