جنگ میں شدت کے بعد یورپ کے سب سے بڑے ایٹمی بجلی گھر میں کام کاج ٹھپ
روس یوکرین جنگ میں شدت کے بعد ، یورپ کا سب سے بڑا ایٹمی بجلی گھر بند ہوگیا ہے۔
زاپوریژیا ایٹمی بجلی گھر چلانے والی کمپنی انرژوایٹم کی جانب سے جاری کیے جانے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ روس یوکرین جنگ میں شدت کے بعد ، اس بجلی گھر کے چھٹے فیز نے کام کرنا چھوڑ دیا ہے۔
بدھ کے روز یوکرین نے زاپوریژیا ایٹمی بجلی گھر کے اطراف میں رہنے والے لوگوں سے کہا تھا کہ اپنی جان کی خاطر اس علاقے کو فوری طور پر خالی کر دیں۔ زاپوریژیا ایٹمی بجلی گھر اور اس کے اطراف کے علاقے اس وقت روسی فوج کے کنٹرول میں ہیں۔
روس اور یوکرین دونوں ایک دوسر پر یورپ کے سب سے بڑی بجلی گھر کو نشانہ بنانے کا الزام عائد کرتے ہیں جس کے نتیجے میں کسی بھی ایٹمی حادثے کے خدشات میں زبردست اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔
آئی اے ای اے کی سیکریٹری نے حال ہی میں عالمی معائنہ کاروں کے ہمراہ زاپوریژیا ایٹمی بجلی گھر کا دورہ کرنے کے بعد صورتحال کو انتہائی مخدوش قرار دیا تھا۔