Sep ۱۴, ۲۰۲۲ ۲۱:۲۱ Asia/Tehran
  • افغانستان جیسی شکست سے بچنا چاہتا ہے تو امریکہ یوکرین کو مذاکرات پر آمادہ کرے: روس

روس کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ماسکو کی معاشی توانائی تباہ کرنے کے لئے مغرب ہر قسم کے حربے استعمال کر رہا ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ مغرب نے روس کے خلاف ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت برسوں قبل جنگ شروع کی ہے اور یوکرین کے خلاف روس کی خصوصی فوجی کاروائی کے بعد یہ جنگ شدت اختیار کر گئی جس کا اہم ترین مقصد ماسکو کی معاشی توانائی تباہ کرنا ہے۔

شمالی امریکہ کے امور میں روس کے نائـب وزیر خارجہ نے بھی ایک بیان میں کہا ہے کہ مغرب اور خاصطور سے امریکہ یوکرینی حکومت کی ہر قسم کی مدد اور اسے ہر طرح کے ہتھیار فراہم کر کے جنگ میں اصلی فریق بنتا جا رہا ہے۔ روس کے اس عہدیدار نے کہا کہ امریکہ کو افغانستان کی مانند ذلت آمیز شکست سے بچنے کے لئے بہترین راستہ یہ اختیار کرنا ہو گا کہ وہ یوکرینی صدر کو مذاکرات پر مجبور کرے۔

واضح رہے کہ روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے حال ہی میں اپنے امریکی ہم منصب سے بھی گفتگو میں کہا ہے کہ زیلنسکی کی ہر طرح کی مدد اور یوکرین کو ہتھیاروں کی فراہمی سے صرف یوکرینی حکومت اور عوام کے مسائل و مشکلات میں ہی اضافہ ہو گا۔

ٹیگس