Sep ۱۶, ۲۰۲۲ ۱۲:۰۰ Asia/Tehran
  • سعودی اتحاد صنعا کے ساتھ طویل جنگ بندی معاہدے پر دستخط کےلئے آمادہ ہے ، امریکہ

یمن میں جنگ بندی کے تیسرے مرحلے کے اختتام میں چند دن باقی ہیں، یمنی امور میں امریکی نمائندے نے سعودی اتحاد کی طرف سے یہ خبر دی ہے کہ وہ صنعا کے ساتھ طویل مدت جنگ بندی کے معاہدے پر دستخط کرنےکےلئے آمادہ ہیں۔

ذرائع ابلاغ کی رپوٹ کے مطابق یمنی امور سے متعلق امریکی نمائندے ٹیم لینڈرکنگ نے اعلان کیا کہ سعودی اتحاد صنعاکے ساتھ طول مدت جنگ بندی کے منصوبے پر دستخط کرنے کےلئے آمادہ ہے۔

امریکی وزارت خارجہ کی ویب سائٹ پر جاری ہونے والے بیانیہ کے مطابق امریکی نمائندے نے متحدہ عرب امارات، سعودی عرب اورعمان کے دورہ کے بعد اعلان کیا کہ ان کے ساری اتحادی یمن میں جنگ بندی کرنے پر آمادہ ہیں۔

رپورٹ کے مطابق معاہدے کی رو سے ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی، دوبارہ سٹرکیں کھولنے ، ٹریفک کی صورتحال بہتر بنانے، بندرگاہوں سے ایندھن کی فراہمی اور منتقلی اور صنعا کے ہوائی اڈے سے تجارتی پروازوں جیسے  امور پر آمادگی کا اظہار کیا گیا ہے۔

دو اکتوبر کو جنگ بندی کا تیسرا مرحلہ ختم ہورہا ہے۔ اس سے پہلے ذرائع ابلاغ نے جنگ بندی میں توسیع کےلئے امریکی نمائندے کی علاقے کے دورہ کی خبر دی تھی اورامریکی نمائندے نے میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئےکہا تھا کہ وہ چھ ماہ کی جنگ بندی کےلئے کام کررہے ہیں۔

ٹیگس