Sep ۱۷, ۲۰۲۲ ۱۰:۱۹ Asia/Tehran
  • اٹلی میں بارش اور سیلاب سے 10افراد ہلاک، 4 لاپتہ

اٹلی میں شدید بارش کے بعد آنے والے سیلاب سے دس افراد ہلاک ہوگئے ہیں ،چند گھنٹوں میں 400 ملی میٹر سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی۔

ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق اٹلی میں شدید بارش کے بعد آنے والے سیلاب سے دس افراد ہلاک ہوگئے اور 4 لاپتہ ہیں ،چند گھنٹوں میں 400 ملی میٹر سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ 

اٹلی میں بارش اور سیلاب سے اوسترا کا علاقہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہےجہاں چند گھنٹوں میں 400 ملی میٹر سے زیادہ کی شدید مسلسل بارش نے شہریوں کو خوفزدہ کر دیا، وہ اپنے گھروں کی چھت پر مدد کی اپیل کرنے لگے۔

رپورٹ کے مطابق ساحلی دارالحکومت کے علاقے انکونا میں سٹرکیں ندی نالے کا منظر پیش کررہی ہیں جہاں سیلاب سے کاریں پانی میں بہہ گئیں اورہر طرف گھروں کا فرنیچر اورکچرا بکھرا پڑا ہے۔

اٹلی کے حادثات سے نمٹنے کے ادارے کے مطابق 300افراد سیلاب زدگان کی مدد کے کام میں مصروف ہیں اورکئی علاقوں کی بجلی اورٹیلی فون سروس اب تک منقطع ہے اورعلاقے میں سارے اسکول غیرمعینہ مدت کےلئے بند کردئیے گئے ہیں۔

اٹلی کے وزیراعظم کے مطابق اب تک 10افراد ہلاک ہوچکےہیں اور چار لاپتہ ہیں اور یہ تعداد بڑھنے کا اندیشہ ہے۔انہوں نے متاثرین کےلئے پانچ ملین یورو کی امداد کا اعلان بھی کیا۔

ٹیگس