Sep ۲۳, ۲۰۲۲ ۲۲:۱۹ Asia/Tehran
  • شمالی کوریا پر روس کو ہتھیار بھیجنے کا الزام

شمالی کوریا کا کہنا ہے ہم نے روس کو کوئی ہتھیار یا گولہ بارود فروخت نہیں کیا۔

سحر نیوز/ دنیا: روس کو فوجی ہتھیار برآمد کرنے کے مغربی ممالک کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے شمالی کوریا کی حکومت نے کہا کہ یہ کارروائی ماضی میں انجام نہیں دی گئی اور نہ ہی مستقبل کے لیے ان کا کوئی منصوبہ ہے۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مغربی ممالک کے ان دعوؤں پر پیونگ یانگ کا ردعمل سامنے آیا جس میں کہا گیا کہ شمالی کوریا یوکرین کی جنگ میں استعمال کے لیے روس کو ہتھیار اور فوجی ساز و سامان برآمد کرتا ہے ۔

شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا کے سی این اے نے ملکی فوج کا حوالہ دیتے ہوئے اعلان کیا کہ روس کو ہتھیاروں یا گولہ بارود کی فروخت سے متعلق خبریں جھوٹ اور مغربی پروپیگنڈا ہیں۔

به نوشته خبرگزاری «یونهاپ»، در این گزارش به نقل از معاون مدیرکل دفتر تجهیزات در وزارت دفاع کره شمالی آمده است: «ما هرگز در گذشته تسلیحات یا مهمات به روسیه صادر نکرده و برای آینده نیز برنامه‌ای برای صادرات نداریم».

خبر رساں ایجنسی "یونہاپ" کے مطابق، اس رپورٹ میں شمالی کوریا کی وزارت دفاع میں آلات سازی کے دفتر کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ ہم نے ماضی میں کبھی بھی روس کو ہتھیار یا گولہ بارود برآمد نہیں کیا اور مستقبل میں انہیں برآمد کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔

ٹیگس