Nov ۰۷, ۲۰۲۲ ۱۰:۱۰ Asia/Tehran
  • یورپ کو غربت کا خوف لاحق ہوا

ایک سروے سے پتہ چلتا ہے کہ یورپ کی آدھی سے زائد آبادی اپنی اقتصادی بدحالی کو لے کر تشویش کا شکار ہو چکی ہے۔

سحر نیوز/دنیا: یوکرین جنگ شروع ہونے کے بعد سے اشیائے خور و نوش کی بڑھتی قیمتوں اور روس کے خلاد عائد پابندیوں نے بہت سے یورپی باشندوں کے لئے مشکلات کھڑی کر دی ہیں۔

یہ پابندیاں اشیا اور انرجی کی قیمتوں میں اضافے کا سبب بنی ہیں جس سے اقتصادی ماہرین بھی مستقبل میں دنیا بالخصوص یورپی باشندوں کی معیشت کو لے کر فکرمند ہو گئے ہیں۔گلوبل ڈیولپمنٹ سینٹر کا کہنا ہے کہ روس اور یوکرین کے مابین جاری جنگ کے باعث کھانے پینے کی اشیا اور انرجی کی قیمتوں میں اضافے سے دنیا بھر میں چار کروڑ افراد غربت کا شکار ہو سکتے ہیں۔

روسی الیوم کا بھی کہنا ہے کہ یورپ میں اس وقت مہنگائی قدم جما چکی ہے اور لوگ ایک دشوار موسم سرما کے انتظار میں ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اٹلی میں دو تہائی لوگ اس صورتحال کا شکار ہیں، ہر تین یورپی باشندوں میں سے دو کے پاس کسی طرح کی سیونگ نہیں ہے اور یہ صورتحال یونان میں اٹھاسی فیصد تک پہنچ چکی ہے۔

فرانس میں ہوئے ایک سروے سے پتہ چلتا ہے کہ وہاں کے باسٹھ فیصد عوام نے معیشتی اور مالی مشکلات کے باعث اپنی رفت و آمد کو کم کر دیا ہے یا پھر انہوں نے اپنے رشتہ داروں سے مدد کی درخواست کی ہے۔

ٹیگس