Nov ۱۱, ۲۰۲۲ ۲۲:۴۳ Asia/Tehran
  • ایران کے خلاف اسکائی نیوز کی رپورٹ مسترد

نیٹو کے سیکرٹری جنرل نے ایران کے بارے میں ’اسکائی نیوز‘ کی رپورٹ کی تصدیق نہیں کی۔

سحر نیوز/ دنیا: نیٹو کے سیکرٹری جنرل نے انگریزی چینل کی ایران مخالف رپورٹ کی تصدیق نہیں کی جو روس کو یوکرین کی جنگ میں استعمال کرنے کے لیے ایرانی ڈرون کی فراہمی کے بارے میں حالیہ الزامات کے بارے میں پیش کی گئی تھی۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق نیٹو کے سیکرٹری جنرل ینس اسٹولٹن برگ نے انگریزی چینل اسکائی نیوز کی ایران مخالف رپورٹ کو از سر نو خارج کر دیا ہے۔

اس سے قبل اس انگریزی میڈیا نے یوکرین کی جنگ کے حوالے سے مغرب کے حالیہ ایران مخالف دعوؤں کے بعد اپنی ایک خصوصی رپورٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ ایران نے یوکرین کے خلاف روس کو استعمال کرنے کے لیے مہلک ڈرون فراہم کرنے کے عوض ضبط شدہ امریکی اور برطانوی ہتھیاروں کے ساتھ نقد رقم بھی حاصل کی ہے۔

اسکائی نیوز نے ایک باخبر ذریعے کے حوالے سے دعوی کیا ہے کہ روس نے اگست میں تہران کے ایک ہوائی اڈے پر خفیہ پرواز کے ذریعے 140 ملین یورو نقد اور مغربی ہتھیار منتقل کیے تھے۔

مذکورہ ذریعے کے دعوے کے مطابق، اس کارگو میں ایک برطانوی این ایل اے ڈبلیو (NLAW) اینٹی ٹینک میزائل، ایک امریکی جیولن اینٹی ٹینک میزائل اور ایک اسٹنگر اینٹی ایئر کرافٹ میزائل شامل تھے۔

اسکائی نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے اسٹولٹن برگ نے کہا کہ وہ ان الزامات کی تصدیق نہیں کر سکتے۔ انہوں نے حالیہ بے بنیاد الزامات کو دہرایا اور کہا کہ میں جو کچھ کہہ سکتا ہوں اور جس کا ہم مشاہدہ کر رہے ہیں وہ روس کے لیے ایران کی حمایت ہے۔

ٹیگس