امریکہ، کیلی فورنیا میں موسم سرما کے طوفان سے 19 ہلاک
Jan ۱۲, ۲۰۲۳ ۱۰:۵۲ Asia/Tehran
امریکی ریاست کیلی فورنیا میں سردیوں میں آنے والے طوفان، شدید بارش اور سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد 19 تک پہنچ گئی ہے۔
سحرنیوز/دنیا: کیلی فورنیا ریاست کے گورنر کے اعلان کے مطابق سردیوں میں آنے والے طوفان،سیلاب اور انکے باعث پیدا ہونے والے نامناسب حالات سے مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے جیسے گزشتہ دو سال میں لگنے والی جنگلی آگ سے نقصانات ہوئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق مرنے والوں کی اکثریب سیلاب، درختوں کے گرنے اور لینڈ سلائیڈنگ کا شکار ہوئی ہے اور شدید بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے ہزاروں گھروں کی بجلی منقطع ہوگئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ایک پانچ سالہ بچہ بھی سیلاب میں بہہ گیا جس کی تلاش تاحال جاری ہے۔
لاس انجلس ٹائمر کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے اس ریاست میں ہنگامی حالات کا اعلان کیا تھا۔