واشنگٹن کی ایف کو روس پر دہشت گردانہ حملوں کی ترغیب دے رہا ہے: روسی سفیر
امریکہ میں روسی سفیر آنتونوف نے کہا ہے کہ امریکی وزارت خارجہ کریمیہ کے بارے میں اشتعال انگیز بیان دے کر یوکرینی حکام کو روس میں دہشت گردانہ اقدامات کی ترغیب دلا رہی ہے۔
سحرنیوز/دنیا: تاس نیوز کے مطابق واشنگٹن میں روسی سفیر آناتولی آنتونوف سے جب واشنگٹن میں پوچھا گیا کہ وہ یوکرینی افواج کی جانب سے امریکی ہتھیاروں سے کریمیہ جزیرے پر حملے کے بارے میں کیا کہتے ہیں تو روسی سفیر نے کہا کہ ہم دیکھ رہے ہیں کہ امریکی حکام کی لفاظی ہر گزرتے دن جارحانہ ہوتی جا رہی ہے.
روسی سفیر نے کہا کہ امریکی وزارت خارجہ کا یہ بیان کہ جزیرہ کریمیہ یوکرین کی ملکیت ہے اور یوکرینی فوج کو اجازت ہے کہ وہ اپنی سرزمین کی حفاظت کے لئےامریکی ہتھیاراستعمال کرسکتی ہیں، دراصل یہ کی ایف حکومت کو روس میں دہشت گردانہ حملے کرنے کی ترغیب اور دباؤ ڈالنے کے کوششیں ہیں۔
آناتولی آنتونوف نے مزید کہا کہ امریکی وزارت خارجہ کی جانب سے ایسے بیانات سے کی ایف میں دہشت گردوں کو حوصلہ ملے گا اور اس سے جنگ کا خطرہ مزید بڑھ جائے گا۔