Feb ۱۶, ۲۰۲۳ ۱۳:۴۸ Asia/Tehran
  • امریکی ریاست ٹیکساس میں فائرنگ، ایک ہلاک، تین زخمی

ریاست ٹیکساس کے ایک تجارتی مرکز میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور تین زخمی ہو گئے ہیں۔

سحرنیوز/دنیا: روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ایل پاسو کے ایک تجارتی مرکز میں ہونے والے فائرنگ میں ایک شخص ہلاک اور کئی زخمی ہو گئے ہیں۔

مقامی پولیس ذرائع نے اس واقعے میں ملوث ایک شخص کی گرفتاری کی خبر دی ہے۔ عام شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ جائے وقوعہ سے دور رہیں۔ ابھی تک زخمی ہونے والے افراد اور حملہ آور شخص کی فائرنگ کے محرکات کے بارے میں کچھ معلوم نہیں ہو سکا ہے۔

2019 میں ایل پاسو میں ہونے والے فائرنگ کے حادثے میں 23 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

یاد رہے کہ امریکہ میں گن کلچر کے سبب ہر سال ہزاروں لوگ لقمۂ اجل بن جاتے ہیں جبکہ ہزاروں کو گہرے زخم اٹھانا پڑتے ہیں۔

ٹیگس