Mar ۱۰, ۲۰۲۳ ۰۸:۰۳ Asia/Tehran
  • یوکرین روس جنگ کب ختم ہوگی؟

بیجنگ کے امن فارمولے کے پیش نظر، روس اور یوکرین کی جنگ 2023 کی دوسری سہ ماہی میں ختم ہونے قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں

سحر نیوز/دنیا: فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روس یوکرین جنگ کو ختم کرنے کیلئے چین نے 12 شقوں پر مشتمل ایک امن فارموملا پیش کیا ہے جس کا روس نے خیر مقدم کیا ہے۔

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے بھی اس کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس حوالے سے چینی کے صدر سے ملاقات کرنا چاہتے ہیں، تاہم یورپ نے اس امن فارمولے کو غیر منطقی قرار دیتے ہوئے اس کا خیر مقدم کرنے سے گریز کیا۔

اس سے قبل یوکرین کے وزیر خارجہ دیمتری کولبا نے برسلز میں یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزپ بورل اور نیٹو کے سیکریٹری جنرل اسٹولٹن برگ کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ چینی حکمراں جماعت کے مرکزی کمیشن برائے خارجہ امور کے ڈائریکٹر وانگ یی  نے چین کے امن منصوبے کے اہم نکات یوکرینی فریق کے ساتھ شیئر کیے ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سچ پوچھیں تو کسی کو یہ توقع نہیں تھی کہ یہ جنگ اتنی دیر تک چلے گی. کولبا نے یہ بھی کہا کہ مغربی ممالک یوکرین میں بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود  بھیج رہے ہیں جس سے لاجسٹک مسائل  بھی پیدا ہو رہے ہیں۔

یوکرین کی جنگ میں چینی حکومت کی ثالثی کی کوششوں کے باوجود مغربی حکام نے حالیہ دنوں میں چین کی طرف سے جنگ میں روس کی حمایت کے امکان پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور اس کے نتائج اور بیجنگ کی طرف سے ماسکو کو روسی پابندیوں سے بچنے کے لیے مدد کے بارے میں سخت خبردار کیا ہے۔

ٹیگس