Mar ۲۴, ۲۰۲۳ ۱۵:۴۳ Asia/Tehran
  • چین اور روس کے تعلقات میں فروغ پر امریکا کو تشویش

بعض امریکی حکام نے چین اور روس کے صدور کی ملاقات کو ایک تشویشناک پیغام سے تعبیر کیا ہے

سحر نیوز/ دنیا: امریکی وزیرجنگ لوئیڈ آسٹین نے کانگریس کی دفاعی بجٹ کی خصوصی کمیٹی میں امریکی ارکان کانگریس سے کہا کہ اگرچہ پینٹاگون کو ابھی تک کوئی ایسا ثبوت نہیں ملا ہے کہ چین نے جنگ یوکرین کے دوران روس کو ہتھیار فراہم کئے ہیں لیکن اس میں بھی شک نہیں کہ چینی صدر کا دورہ ماسکو جنگ یوکرین میں روس کے لئے چین کی حمایت کے طور پر دیکھا جارہا ہے جو انتہائی تشویشناک ہے۔

امریکی وزیرجنگ نے دعوی کیا کہ اگر چینی صدر روس کواسلحہ جاتی مدد کرنے کا فیصلہ کرلیتے ہیں تو یوکرین کی جنگ طولانی ہوگی اور پھر یہ جنگ  صرف علاقے تک محدود نہیں رہے گی بلکہ اس جنگ کا دائرہ پوری دنیا تک  پھیل سکتا ہے۔

امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلینکن نے بھی کہا ہے کہ روس کے لئے چین کی سیاسی اور سفارتی حمایت واشنگٹن کے مفادات سے تضاد رکھتی ہے ۔

امریکی وزیرخارجہ نے بھی  کانگریس کے ارکان سے کہا کہ چین نے روس کی سفارتی حمایت کے باوجود اب تک ماسکو کی فوجی یا اسلحہ جاتی حمایت نہیں کی ہے۔

بین الاقوامی امور میں امریکی وزیرجنگ کی معاون خصوصی سلسٹ والینڈ نے بھی کہا ہے کہ روسی اور چینی صدور کی ملاقات، ان کے موقف میں یکسانیت اور ان کے اسٹریٹیجک مفادات میں پائے جانے والے اشتراکات امریکا کے لئے بڑا چیلنج ہے۔

امریکی وزیرجنگ کی معاون خصوصی  والینڈ نے کہا کہ چین وہ واحد ملک ہے جو  نئے عالمی نظام کی بنیاد رکھنے کی توانائی اور اراد رکھ سکتا ہے اور اس درمیان براعظم افریقا امریکا کی اسٹریٹیجی کو آگے بڑھانے اور چین کو اس راستے میں روکنے کیلئے سب سے بہترین جگہ ثابت ہوسکتا ہے۔

دوسری جانب دہشت گرد امریکی فوجی کمان سینٹکام کے کمانڈر جنرل مایکل کوریلا نے بھی کانگریس کے اجلاس میں کہا کہ سینٹکام کی پہلی ترجیح چین اور روس کا مقابلہ کرنا ہے لیکن امریکی ایوان نمائندگان میں ریپبلیکنز پارٹی کے رکن کالورٹ نے  کہا ہے کہ امریکا اب اپنا اثر و رسوخ گنوا رہا ہے اور اس کی جگہ چین لے رہا ہے ان کا کہنا تھا کہ  بیجنگ  مغربی ایشیا میں امن مذاکرات میں ثالثی کا رول ادا کرکے ایک علاقائی شریک میں تبدیل ہوچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی اثر و رسوخ کم ہونے کی وجہ واضح ہے کیونکہ امریکا نے اپنے ہتھیاروں کی جدید کاری میں تاخیر کی اور دفاعی صنعتوں میں نظم و ضبط کا فقدان رہا ہے۔

روس اور چین کے صدور کی ملاقات پر واشنگٹن کا سخت ردعمل اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ یوریشیا کی ان دوبڑی طاقتوں کی قریت سے امریکا بیحد پریشان ہے اور ساتھ ہی یہ بھی ظاہر کرتا ہے کہ اب بین الاقوامی سطح پر امریکا کا اثر و رسوخ کم ہوتا جارہا ہے۔

ٹیگس