Apr ۲۵, ۲۰۲۳ ۱۷:۲۹ Asia/Tehran
  •  ایک اور امریکی شہری گن کلچر کی نذر ہوگیا

امریکہ کے اوکلاہوما شہر میں ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں ایک شہری ہلاک ہوگیا۔

 سحر نیوز/ دنیا: امریکی نیوز چینل اے بی سی نے پولیس کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ دی ہے کہ یہ واقعہ اوکلاہوما شہر کے روز اسٹیٹ کالج میں رونما ہوا جس میں ایک شخص شوٹنگ کی نذر ہوگیا ۔ پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔  روز اسٹیٹ کالج نے طلبا کو محفوظ مقامات پر پناہ لینے کی ہدایت جاری کی تھی ۔

قابل ذکر ہے کہ امریکہ کی آبادی دنیا کی پانچ فیصد آبادی پر مشتمل ہے تاہم اجتماعی قتل کے اکتیس فیصد واقعات اس ملک میں رونما ہوتے ہیں ۔  تازہ اعداد و شمار کے مطابق، امریکہ میں گنوں کے استعمال نے تیس سالہ ریکارڈ توڑ دیا ہے۔  یہ ایسی حالت میں ہے کہ اس ملک کے حکام اسلحہ ساز لابی کے دباؤ اور ان سے ملنے والی مالی حمایت کی وجہ سے ہتھیاروں کے استعمال کو محدود ہونے نہیں دے رہے ہیں۔

ٹیگس