Apr ۲۸, ۲۰۲۳ ۱۱:۰۷ Asia/Tehran
  • مقبوضہ فلسطین میں وسیع پیمانے پر بجلی کی کٹوتی، سائبر حملے کا خدشہ

ناجائز صیہونی ریاست اسرائیل کو ایک بار پھر وسیع پیمانے پر بجلی کی کٹوتی کا سامنا ہوا جس کے بعد صیہونی حکومت نے ایک بار پھر سائبر حملے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

سحر نیوز/عالم اسلام: صیہونی ذرائع کے مطابق جمعرات کے روز پورے مقبوضہ فلسطین کے کئی علاقوں میں اچانک بجلی کٹ گئی جس سے نظام زندگی معطل ہو کے رہ گیا۔

فارس نیوز نے صیہونی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مقبوضہ فلسطین کے صدر مقام تل ابیب سمیت الخضیرہ، یافا، بنی براک، طبریا، اللد، الرسملہ، بئر السبع اور عکا کے علاقوں میں بجلی کی کٹوتی ہوئی۔

صیہونی ریاست کو وسیع پیمانے پر بجلی کی کٹوتی کا ایسے عالم میں سامنا ہوا ہے کہ حالیہ دنوں اور ہفتوں میں متعدد بار صیہونی ریاست کی متعدد ویسب سائٹیں سائبر حملے کی زد پر آئی ہیں۔ صیہونی حکومت نے بجلی کی کٹوتی کے بعد سائبر حملے کا خدشہ ظاہر کیا اور کہا کہ ہم یہ پتہ لگانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ بجلی کی کٹوتی کا سبب سائبر حملہ ہے یا کچھ اور۔

بجلی کی کٹوتی کے بعد ایسی ویڈیوز بھی منظر عام پر آئیأ جن میں سڑکوں پر ٹریفک سگنلز کا نظام معطل ہو جانے کے سبب صیہونی شہریوں کو ٹریفک جام کا بھی سامنا کرنا پڑا۔

 

ٹیگس