May ۰۷, ۲۰۲۳ ۱۰:۰۵ Asia/Tehran
  • روس اور یوکرین کے مابین شدید جھڑپوں کے درمیان قیدیوں کا تبادلہ

یوکرین کے مختلف علاقوں میں شدید جھڑپوں کے باوجود روس اور یوکرین کے مابین قیدیوں کا تبادلہ ہوا ہے۔

سحر نیوز/دنیا: آناتولی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روس کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ اُس نے اپنے 3 پائلٹوں کی رہائی کے بدلے یوکرین کے 45 افراد کو رہا کر دیا ہے۔ رہا ہونے والوں میں 42 مرد اور 3 خواتین شامل ہیں۔ یوکرین کے آزاد ہونے والوں کا تعلق 9 سال قبل تشکیل پانے والی جوخه آزوف فورسز سے ہے۔

روس اور یوکرین کے مابین 14 ماہ سے جاری جنگ کے دوران تقریبا ہر ماہ دونوں ملکوں کے مابین قیدیوں کا تبادلہ ہو رہا ہے اور آخری بار روس اور یوکرین کے مابین 16 اپریل کو قیدیوں کا تبادلہ ہوا تھا۔

ٹیگس