روس کے جدید ترین سپر سونک میزائل کو تباہ کر دیا گیا، یوکرینی حکام کا دعویٰ
روس اور یوکرین کے مابین جنگ کے 14 ماہ کے دوران دونوں ملکوں کے اعلیٰ حکام نے ایک دوسرے پر برتری حاصل کرنے اور اسی طرح ایک دوسرے کے جدید ترین ہتھیاروں کو تباہ کرنے کے دعوے کئے ہیں۔
سحر نیوز/دنیا: یوکرینی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے روس کے ایک جدید ترین سپر سانک میزائل کینژال کو امریکہ کے پیٹریاٹ سسٹم کی مدد سے کیف کی فضا میں تباہ کر دیا ہے۔
فضا سے فضا میں مار کرنے والے کینژال بیلیسٹک میزائل سسٹم کے بارے کہا جاتا ہے ہے کہ دو ہزار کلومیٹر تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور یہ آواز کی رفتار سے دس گنا زیادہ تیز رفتاری سے پرواز کرتا ہے۔
سی این این نے اتوار کو امریکہ برطانیہ اور یوکرین کے پانچ باخبر ذرائع کے حوالے سے اعتراف کیا ہے کہ الیکٹرانک جنگ میں روس کے اقدامات کی وجہ سے ہیمرس میزائل سسٹم کی مانند جی پی ایس کے ذریعے کنٹرول کیے جانے والے گائیڈڈ ہتھیار ناکارہ ہو گئے ہیں۔
ہیمرس سسٹم اسی (80) کلومیٹر کے فاصلے تک اہداف کو نشانہ بنا سکتا ہے اور یہ ہتھیاروں کا ایک پیچیدہ ترین سسٹم ہے کہ جو امریکہ نے یوکرین پر روس کے حملے کے وقت سے کیف کو فراہم کیا ہے۔