Jun ۰۹, ۲۰۲۳ ۱۷:۵۱ Asia/Tehran
  • روس سے ہندوستان کی تیل درآمدات میں اضافہ

روس سے ہندوستان کی تیل درآمدات میں جنگ یوکرین کے قبل کے مقابلے میں پندرہ سو فیصد اضافہ ہوا ہے۔

سحر نیوز/ ہندوستان: کیپلر کمپنی کے جاری کردہ اعداد و شمار کے حوالے سے رپورٹ دی گئی ہے کہ جنگ یوکرین سے قبل روس سے ہندوستان کی، تیل درآمدات سڑسٹھ ہزار بیرل یومیہ تھی مگر جنگ کے بعد روس کے خلاف ڈالے جانے والے دباؤ کی بنا پر روس، اپنا تیل، سستی قیمت پر برآمد کرنے پر مجبور ہو گیا جس کے بعد ہندوستان نے روس سے تیل درآمدات میں تیزی سے اضافہ کر دیا۔ روس سے ہندوستان کی، تیل درآمدات میں جنگ یوکرین کے قبل کے مقابلے میں پندرہ سو فیصد اضافہ ہوا ہے۔

جنگ یوکرین کے بعد یورپ و امریکہ کی روس دشمنی بڑھنے کے بعد ماسکو نے بھی توانائی کی اپنی برآمداتی منڈیوں کا رخ یورپ سےایشیائی ممالک خاصطور سے چین، ہندوستان اور پاکستان کی طرف موڑ دیا ہے اور ان ممالک نے بھی روس کے سستے تیل کا خیر مقدم کیا ہے۔

ٹیگس