Jun ۰۹, ۲۰۲۳ ۱۸:۰۱ Asia/Tehran
  • یوکرین کے لئے امریکہ کی نئی فوجی امداد کا اعلان

امریکی وزارت جنگ نے جمعے کو یوکرین کے لئے نئے امریکی فوجی امدادی پیکج کا اعلان کیا ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: روسی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کی جانب سے اعلان کئے جانے والے نئے فوجی امدادی پیکج میں دفاعی سسٹم سمیت دو ارب سے زائد ڈالر مالیت کے مختلف قسم کے جنگی ہتھیار شامل ہیں۔

امریکی حکام کے حوالے سے بلومبرگ ویب سائٹ نے بھی رپورٹ دی ہے کہ اس امدادی پیکج میں لاکھیڈ مارٹین اور ریٹن فضائی دفاعی سسٹم بھی شامل ہے۔

جنگ یوکرین شروع ہونے کے بعد مغربی ممالک خاصطور سے امریکہ، روس کے خلاف زیادہ سے زیادہ دباؤ ڈال کر اور یوکرین کو مختلف قسم کے جنگی ہتھیار اور فوجی سازوسامان فراہم کر کے نہ صرف جنگ کی آگ کو خاموش کرنے کے درپے نہیں رہا بلکہ وہ اس جنگ کو زیادہ سے زیادہ بڑھانے کی کوشش کرتا رہا ہے جبکہ روسی حکام اور ماہرین نے جنگ یوکرین کو مغرب اور روس کے درمیان پراکسی وار ہونے کا اعلان کیا ہے۔

روس نے بارہا تاکید کی ہے کہ یوکرین کو ہتھیار فراہم کئے جانے سے صرف جنگ کا دائرہ وسیع ہوتا رہے گا جس کا نقصان یوکرینی عوام کو اٹھانا پڑے گا۔

ٹیگس