Jul ۱۱, ۲۰۲۳ ۰۸:۴۳ Asia/Tehran
  • یورپ بری طرح یوکرین کی جنگ میں الجھ چکا ہے: کینیڈی جونیئر

امریکہ اور یورپ اس جنگ کو طول دیکر روس کو اپنے زعم میں کمزور کرنا چاہتے ہیں۔

سحر نیوز/دنیا: امریکہ کے 2024 کے صدارتی انتخابات کے امیدوار رابرٹ کینیڈی جونیئر نے کہا ہے کہ یورپ بری طرح یوکرین کی جنگ میں الجھ چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان کے خیال میں یوکرین، کسی بھی صورت میں روس کو شکست نہیں دے سکتا۔

بعض ماہرین کا خیال ہے کہ یورپ اور امریکہ کو اس بات کا یقین ہو گیا ہے کہ یوکرین کسی بھی صورت میں روس کو شکست نہیں دے سکتا لہذا اب وہ  اس جنگ کو طول دیکر روس کو اپنے زعم میں کمزور اور اپنی اسلحہ ساز کمپنیوں کیلئے ایک مستقل مارکیٹ کی ضمانت فراہم کرنا چاہتے ہیں۔

ٹیگس