یورپ یوکرین کو روس کے خلاف استعمال کر رہا ہے
روس کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ مغربی ممالک یوکرین کو روس کے خلاف استعمال کر رہے ہیں۔
سحر نیوز/دنیا: روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا کہ مغربی ممالک یوکرین کی مدد سے ماسکو کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں ۔
لاوروف نے کہا کہ یوکرین میں جنگ اس وقت تک جاری رہے گی جب تک مغربی ممالک اپنے تسلط کے بارے میں سوچنا اور روس کو اسٹریٹجک طور پر شکست دینے کی اپنی خواہش سے دستبردار نہیںہوں گے۔
انہوں نے اس بارے میں وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ابھی تک، اس نقطۂ نظر میں تبدیلی کے کوئی آثار نظر نہیں آ رہے ہیں، اور ہم دیکھ رہے ہیں کہ کس طرح امریکی اور ان کے کٹھ پتلی ممالک یوکرین کو ہتھیار دینے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں اور وہ زیلنسکی پر جنگ کو جاری رکھنے کے لیے دباؤ ڈال رہے ہیں۔
روسی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ وہ ماسکو اور مغرب کے درمیان بین الاقوامی تعلقات کے دائرے میں موجودہ صورتحال کو ایک نئی سرد جنگ نہیں سمجھتے۔
اس سے قبل، ویانا میں روسی وفد کے نمائندے اور اس ملک کے چیف سیکیورٹی مذاکرات کار کنسٹانٹین گاوریلوف نے کہا کہ امریکہ اور نیٹو دونوں سمجھتے ہیں کہ صورتحال ان کے حق میں نہیں ہے اور وہ یوکرین میں شکست سے دوچار ہوں گے۔