زیلنسکی کو اس بار بھی مغربی ملکوں نے دھوکہ دے دیا
مغربی ممالک مختلف حیلے بہانوں سے یوکرین کی جنگ کے شعلوں کو مزید بلند کرنے کی کوشش میں ہیں۔
سحر نیوز/دنیا: یوکرین کی نیٹو میں شمولیت کے بارے میں مغربی ممالک نے یوکرین کے صدر زیلنسکی کو لال جھنڈی دکھا دی ہے۔
گزشتہ 11 اور 12 جولائی کو نیٹو کے سربراہی اجلاس کے موقع پر اس تنظیم کے سیکریٹری جنرل ینس اسٹولٹنبرگ نے کہا تھا کہ یوکرین کو اس وقت رکنیت دی جائے گی جب تمام ارکان اور اتحادیوں کی رضامندی حاصل ہو اور ہمارے تمام مطالبات پورے ہو چکے ہوں۔ انہوں نے کہا تھا کہ نیٹو نئی رکنیت کیلئے کبھی بھی کوئی تاریخ مقرر نہیں کرتا۔
قابل ذکر ہے کہ نیٹو کے ارکان نے اس سے پہلے ہی واضح کر دیا تھا کہ جب تک جنگ جاری رہے گی اس وقت تک یوکرین کی نیٹو میں شمولیت کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا تاہم یوکرین کے صدر زیلنسکی موجودہ صورتحال سے فائدہ اٹھا کر اس کوشش میں ہیں کہ جنگ کے دوران ہی نیٹو میں ان کے ملک کو رکنیت مل جائے۔