Jul ۲۵, ۲۰۲۳ ۱۶:۵۴ Asia/Tehran
  • روس کے خلاف یوکرین کے جوابی حملوں کا کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوا : روسی صدر

روس کے صدر نے کہا ہے کہ یوکرین کے حملوں کا کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوا ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے اپنے ملک کی قومی سلامتی کونسل سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت جنگ نہایت شدت کے ساتھ جاری ہے اور یوکرین کے جوابی حملوں کا کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوا ہے۔

اس سے قبل روس کی وزارت دفاع نے اعلان کیا تھا کہ ماسکو نے ڈرون طیاروں کے ذریعے ماسکو پر کئے جانے والے دو حملوں کو ناکام بنا دیا ہے۔

یہ ایسے میں ہے کہ جنوبی یوکرین کی افواج کے ترجمان ناتالیا ہومنیوک نے بھی دعوی کیا ہے کہ روس نے اڈیسہ کے علاقے میں استعمال کئے جانے والے سو سے زائد میزائلوں کو فضا میں تباہ کر دیا ہے۔

امریکہ کے جنگی ریسرچ سینٹر نے بھی دعوی کیا ہے کہ ایک اندازے کے مطابق یوکرین کی فوج نے تقریبا اپنے 53 فیصد ایسے علاقوں کو آزاد کرایا لیا ہے کہ جن پر روس کا قبضہ تھا۔

 روس کا کہنا ہے کہ یہ حملے یوکرین میں موجود تخریب کار اور دہشتگرد عناصر کی جانب سے کئے جا رہے ہیں اور ان تمام حملوں کی  ذمہ دار کیف کی حکومت ہے۔

ٹیگس